9 اگست 2014 - 15:47
افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام پر اتفاق

افغانستان میں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی نے مخلوط حکومت بنانےکے معاہدے پر دستخط کردیے۔

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عبدالله عبدالله اوراشرف غنی افغانستان میں مخلوط حکومت کےقیام پرمتفق ہوگئے ہیں ۔افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملکی یکجہتی کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھایاگیا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مخلوط حکومت کے قیام سے افغان عوام کے مستقبل میں بہتری آئے گی ۔ اشرف غنی کا کہنا ہے کہ فریقین نے وسیع تر قومی مفاد کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

.......

/169